ناظم آباد میں نادہندگان کی بجلی منقطع کی گئی، کے الیکٹرک
کراچی(پ ر)ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ناظم آباد میں نادہندگان کی بجلی منقطع کی گئی، منقطع کئے گئے نادہندگان پر واجب لادا رقم 1 ارب 70 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔
متعدد یقین دہانیوں کے باوجود واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ وقت پر بلوں کی ادائیگی علاقے کی لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہے۔