فوڈ ڈلیوری بوائے بن کر ڈکیتیاں کرنیوالے عوام کے ہتھے چڑھ گئے

کراچی (این این آئی) رمضان المبارک میں فوڈ ڈلیوری بوائے کے بھیس میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھٹائی آباد میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کے روپ میں ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے ، اس دوران ملزمان لوگوں کے ہتھے چڑھ گئے ، شہریوں نے 2 ڈاکوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت ریحان اور شمن کے نام سے ہوئی ہے ، مذکورہ ڈاکوں سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا ہے ۔کچھ عرصے قبل ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گروہ کو بھی سرجانی ٹان سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان ٹھکانے پر لوگوں سے چھینا گیا سامان رکھ رہے تھے ۔