بسوں سے اتار کرمزدوروں کا قتل قابل مذمت ،فیصل ندیم

 بسوں سے اتار کرمزدوروں کا قتل قابل مذمت ،فیصل ندیم

شہدادپور (نمائندہ دنیا)پاکستان مرکزی مسلم لیگ شہدادپور کے زیر اہتمام درس قرآن و دعوت افطار کا اہتمام شہدادور کے نجی ہال میں منعقد کیا گیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر صوبائی صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ فیصل ندیم نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کو خراب کیا جا رہا ہے ، جیسے دیگر مسلم ممالک میں خانہ جنگی کے بعد حالات بگڑے ، اسی طرح یہاں بھی حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔ یہ ملک ہمارا ہے اور ہمیں اس کو سنبھالنا ہے ۔ فیصل ندیم نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں مزدوروں کو بسوں سے اُتار کر قتل کیا جا رہا ہے ، جو کہ اپنے گھروں سے حلال روزگار کے لیے نکلے تھے ، ان مزدوروں کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ معصوم لوگوں پر حملہ کرنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کی ریاست سے ناراضگی ہے تو اس کا حل متعلقہ پلیٹ فارم پر جا کر ہونا چاہیے ، نہ کہ مسافر ٹرینوں اور بسوں پر حملے کر کے ملکی امن کو تباہ کیا جائے ۔ فیصل ندیم نے ان افراد کی سخت مذمت کی جو اپنے حقوق کے نام پر مسجدوں، ٹرینوں اور بسوں پر حملے کرتے ہیں۔فیصل ندیم نے کہا کہ ہم ملک میں امن چاہتے ہیں، کیونکہ اسلام امن، محبت اور پیار کا مذہب ہے ۔ ہم عوام کی محکومی ختم کرنے کے لیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر پرامن سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں، اس میں عوام کو ہمارے ساتھ جڑنا چاہیے اور اسلام کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے ۔اس موقع پر حافظ رضا اللہ صدر شہید بینظیر آباد، اسید الرحمن جنرل سیکریٹری ضلع سانگھڑ، اور پریس کلب شہدادپور کے نائب صدر عمران خان آرائیں، ممبران ممتاز بگھیو، اور شاہد راجپوت بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں