گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں،161دکانیں سربمہر

گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں،161دکانیں سربمہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی آفس کے حکام کا کہنا ہے کہ 28 روز میں 4 ہزار 446گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی 4 کروڑ 54 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

161دکانیں سیل کی گئیں 155 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کمشنر کراچی کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق اب تک 31 ہزار 115 سے زائد دکانوں پر قیمتیں چیک کی گئیں ضلع جنوبی میں گراں فروشوں کے خلاف 28 ویں رمضان کی کارروائی میں ایک لاکھ 22 ہزار روپے جبکہ 28 روز میں ایک کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع شرقی میں گراں فروشوں پر 28 ویں رمضان کو 41 ہزار روپے جبکہ 28 روز میں ایک کروڑ 7 لاکھ 59 ہزار روہے غربی میں 28روز میں 12 لاکھ 19 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔وسطی میں 28 ویں رمضان کو 81 ہزار روپے جبکہ 28 روز میں 37لاکھ 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ ملیر میں 28 ویں رمضان کو 36ہزار جبکہ 28 روز میں 30 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کورنگی میں 28ویں رمضان کو ایک لاکھ 7 ہزار جبکہ 28روز میں 64 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کیماڑی میں 28 ویں رمضان کو 46 ہزار جبکہ 28 روز میں 13 لاکھ 9 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں