سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہزاروں تعیناتی کے منتظر
![سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہزاروں تعیناتی کے منتظر](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کی غفلت ہزاروں اساتذہ اور افسران کی تعیناتی نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق ہزاروں اساتذہ کئی عرصے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈسپوزل پر ہیں مگر ان کی تقرری نہ ہوسکی ۔پانچ ہزار آٹھ سو آؤٹ سورس ہونے والے اساتذہ کی تقرری کئی ماہ سے التوا کا شکار ہے ۔ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ہٹائے جانے والے 4 سو افسر بھی تقرری کے منتظر ہیں ،اگلے ماہ مزید 4 ہزار اساتذہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی ڈسپوزل پر آجائیں گے ،اگلے ماہ مزید چار ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل مکمل ہو جائے گا۔