شالامار باغ کی بحالی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

شالامار باغ کی بحالی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

لاہور(سہیل احمد قیصر)شالامار باغ کی بحالی منصوبے میں جدید ترین 3 ڈی لیزر سکیننگ ٹیکنالوجی کا استعمال، 3 ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیچیدہ تعمیراتی تفصیلات کو بہتر طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق شالا مار باغ ماتھے کا جھومر سمجھا جاتا ہے۔ تاریخ کا یہ شاندار نقش مغل شہنشہاہ شاہ جہاں نے 1642 میں تعمیر کرایا تھا جس کی کشش ماہرین آثار قدیمہ اور سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے ۔اِن دونوں والڈ سٹی اتھارٹی اِس کی بحالی منصوبے پر کام کررہی ہے جس میں جدید ترین 3ڈی لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ماہرین قرار دیتے ہیں کہ 3ڈی لیزر سکیننگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے تاریخی عمارتوں کی پیچیدہ تعمیراتی ساخت کو سمجھنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری قرار دیتے ہیں کہ منصوبے کی تکمیل سے باغ کی شان و شوکت کہیں زیادہ بڑھ جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں