صوبائی وزیر صنعت سے فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز وفد کی ملاقات

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین سے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے پسک ہاؤس ڈیوس روڈ پر ملاقات کی۔
وفد کی قیادت چیئرمین پی پی ایم اے سعد جاوید اکرم کر رہے تھے ۔ملاقات میں ادویہ سازی سیکٹر کیلئے علیحدہ فارما زون کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔