گیس پیپرز اور 5 سالہ پرچوں کی سوشل میڈیا پر پابندی

 گیس پیپرز اور 5 سالہ  پرچوں کی سوشل میڈیا پر پابندی

لاہور (خبر نگار) لاہور تعلیمی بورڈ نے گیس پیپرز اور پانچ سالہ سوالیہ پرچوں کی سوشل میڈیا ترسیل پر پابندی لگا دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کمشنر لاہور ڈویژن/ چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے اس حوالے سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے ایجوکیشن ہیڈز کو مراسلہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ مختلف واٹس ایپ گروپ چلا رہے ہیں، جن میں لاہور بورڈ کے امتحانات سے متعلق سوالیہ پرچے ، گیس پیپر اور پیئرنگ سکیم کی ترسیل کی جاتی ہے ۔سوالیہ پرچے ، گیس پیپرز اور پیئرنگ سکیم کی ترسیل کا عمل 1999کے ترمیم شدہ ایکٹ کے مطابق قابل جرم ہے اور ملوث افراد کو 3سال تک قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے ۔لاہور بورڈ کے مطابق تعلیمی اداروں کے سربراہان متعلقہ اساتذہ کو واٹس ایپ گروپ میں لاہور بورڈ کے سوالیہ پرچے شیئر کرنے سے روکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں