جعلی چالان چٹ کے الزام میں مزدا ڈرائیور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ سے مزدا ڈرائیور کو جعلی پی ایس آئی ڈی استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مزدا ڈرائیور غلام عباس کو ٹریفک وارڈنز نے تیز رفتاری پر روکااور ڈرائیور سے لائسنس مانگا تو اس نے چالان کا پی ایس آئی ڈی دکھایا تاہم جب پی ایس آئی ڈی کی تصدیق کی گئی تو وہ جعلی نکلا۔انچارج ٹریفک سیکٹر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم غلام عباس نے نہ صرف اپنے لیے بلکہ ساتھی مزدا ڈرائیورز کو بھی جعلی چالان بنا کر دیا تھا تاکہ وہ بھی چالان سے بچ سکیں۔