عید الفطر پر ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی سکواڈ ز تشکیل

عید الفطر پر ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی سکواڈ ز تشکیل

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)عید الفطر کی آمد کے پیشِ نظر سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ نے سرکل افسر وں اور سیکٹر انچارجز کو پبلک سروس اڈ ا جات و سٹینڈز پر اوورلوڈنگ و اضافی کرایہ وصولی کے تدارک بارے کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کر دیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کسی بھی ٹرانسپورٹ سروس کو زائد کرایہ وصولی ہر گز نہ کرنے دی جائے گی اور نہ ہی اوورلوڈنگ،چھتوں پر سواریاں بٹھانے کی اجازت ہو گی۔عید الفطر پر انسداد ون ویلنگ سکواڈز بھی تشکیل دئیے جائیں گے جو مختلف مقامات پر ناکہ بندی کریں گے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی ٹی او کا کہنا تھا کہ تمام سیکٹر انچارجز کو پابند کیا گیا ہے کہ تمام اڈہ جات پر اعلانات کریں،ان پر کڑی نظر رکھیں اور زائد کرایہ وصولی اور اوورلوڈنگ کی بابت سخت کارروائی کریں۔ سی ٹی او نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچوں پر نظر رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں