یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت  میں 8 روپے فی کلو اضافہ

ڈسکہ(نامہ نگار )عیدا لفطر کی آمد کے ساتھ ہی وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمت 158 روپے فی کلو ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 150 روپے فی کلو تھی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کا زور ہے عید کے موقع پر یوٹیلیٹی سٹورزپر چینی کی قیمت میں کچھ کمی تھی تو حکومت نے ریلیف دینے کے بجائے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اوپن مارکیٹ کی اوسط قیمت کے مقابلے میں یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اب بھی سستی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں