پٹرولنگ پولیس میں بھرتی عمل شروع

پٹرولنگ پولیس میں بھرتی عمل شروع

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )ریجنل پٹرولنگ آفیسر ہما نصیب نے کہاہے کہ آئی جی پنجاب کی ھدایت کے مطابق ایس پی محمد سلیم خان نیازی کی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس 2025بھرتی عمل شروع کر دیا گیا جس کیلئے درخواستیں نو اپریل تک دی جاسکیں گی‘ میڈیا کو جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا کہ اضلاع ملتان ساہیوال خانیوال ،لودھراں ، پاکپتن کیلئے کانسٹیبلز ،لیڈی کانسٹیبلز ،ڈرائیونگ کنسٹیبلز کیلئے نئی ریکروٹمنٹ کا پراسس جاری ہے ۔مذکورہ اسامیوں کیلئے فارم کے ساتھ پولیس ویری فکیشن ،سٹام پیپر جبکہ ڈرائیو ر کانسٹیبل کیلئے لائسنس برانچ سے انرولمنٹ پروفارمہ جمع کرانا ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بھرتی کا عمل سوفیصد میرٹ اور شفافیت کیساتھ جاری ہے قابلیت اور معیار پر پورا اترنے والے جوانوں کو پولیس فورس کا حصہ بنایا جائے گا جس کیلئے امیدوار اپنے مسائل بارے بورڈ میں شامل افسران سے رجوع کریں انہیں بہتر رہنمائی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں