عید کی خوشیوں میں پسماندہ اور ناداروں کو شامل کریں:شہزاد شیخ

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) لیلتہ القدر رات کی فضیلت حاصل پر مسلمانوں کو مبارکباد عید کی خوشیوں میں پسماندہ اور۔۔
ناداروں کو شامل کریں ۔ سماجی رہنما و تاجر شہزاد شیخ سماجی رہنما و معروف تاجر شہزاد شیخ نے کہا ہے کہ عید الفطر صرف خوشیاں منانے کا ہی دن نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے لئے ہمدردی، اتحاد سے کام لینے اور خیرات کرنے کا بھی ایک اچھا موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئیں ہم عید کی خوشیوں میں پسماندہ اور ناداروں کو شامل کریں اور ضرورت مندوں کی دل کھول کر ایسی مدد کریں جو ہمدردی کے اس جذبے کی عکاسی کرتی ہو جو ہمیں اسلام نے بتائی ہے ۔ شہزاد شیخ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک وہ مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں، برکتیں اور مغفرتیں نازل ہوتی ہے ۔ یہ مہینہ عبادت، تزکی نفس اور اللہ سے قربت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے ۔