موڈیز نے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا۔

موڈیز آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے جبکہ معاشی بحالی کی رفتار اب بھی سست ہے بلکہ آئندہ 12 سے 18 ماہ میں بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک دباؤ برقرار ہے، موڈیز نے حکومتی مالی مشکلات کو بینکنگ سیکٹر کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا۔

موڈیز نے 2026 میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تاہم بیرونی فنانسنگ اور مہنگائی سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں جبکہ پالیسی پر عملدرآمد کے خطرات آؤٹ لک پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں