اسرائیلی حملے میں بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید ہو گئے، ایرانی فوج
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید ہو گئے ہیں۔
ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی ملک کا دفاع کرتے ہوئے صیہونی ریاست کے حملے میں شہید ہوئے۔
خیال رہے کہ ایران نے جنگ شروع ہونے کے بعد کئی اعلیٰ فوجی حکام کی شہادت کی تصدیق کی ہے جن میں عزیز ناصر زادہ، عبدالرحیم موسوی اور محمد پاکپور بھی شامل ہیں۔