انڈونیشی پائلٹ کی شہریت پر اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کا کارگو طیارہ واپس بھیج دیا

تل ابیب: (دنیا نیوز) انڈونیشی پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کی کارگو پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے روک دیا، جس کے بعد طیارہ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا واپس لوٹ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے 31 ممالک کے شہری پائلٹس کے زیرِ کمان طیاروں کو لینڈنگ سے روکنے کے اقدامات کیے ہیں، تاہم اس پابندی کی تفصیلات اور متاثرہ ممالک کی فہرست سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایتھوپین ایئرلائنز نے انڈونیشی پائلٹ کی جگہ دوسرے ملک کے پائلٹ کو تعینات کیا، جس کے بعد کارگو طیارے نے دوبارہ تل ابیب کیلئے پرواز کی، ایتھوپین ایئرلائنز کی کارگو پرواز بعدازاں تل ابیب میں بحفاظت اتر گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...