سونا 600 روپے تولہ سستا

کراچی (بزنس رپورٹر )ہفتہ کے دن تولہ سونا600روپے سستا ہوگیا ۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سوناڈیڑھ لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپوٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا4100روپے جبکہ دس گرام سونا3515روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ47ہزار 700روپے سے بڑھ کر1لاکھ51ہزار800روپے ہو گئی، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ26ہزار629روپے سے بڑھ کر1لاکھ30ہزار144روپے پر جا پہنچی، تاہم ایک ہفتے کے دوران 3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1647ڈالر سے گھٹ کر1644ڈالر پر آگیا ۔