لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کا 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ریلی نکالنے کا اعلان
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بارایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف رمضان کے بعد پہلی جمعرات کو ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
مشترکہ جنرل ہاؤس اجلاس میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف نسوانہ اور صدر لاہور بار مبشر رحمن سمیت عہدیداروں نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین اور قانون کی سربلندی کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائیگی،اجلاس میں وکلاء رہنماؤں پر بے بنیاد مقدمات درج کرنے کی مذمت کی گئی۔