اسلام آباد، پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 5.2ریکارڈ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور مرکز افغانستان ریجن کوہ ہندوکش میں 198 کلومیٹر زیر زمین تھا، زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہری دفاتر، گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر آگئے ۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردونواح، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول صوابی، سوات، شانگلہ، چترال، لوئردیر، ملاکنڈ، خیبر میں محسوس کیے گئے ۔ علاوہ ازیں تیمرگرہ، نوشہرہ، بونیر، ایبٹ آباد، مینگورہ، کوہاٹ، سوات، مینگورہ اور گرد ونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔