سوشل میڈیا کو دنیا میں کوئی کنٹرول نہیں کر سکا :جسٹس سردار اعجاز

سوشل میڈیا کو دنیا میں کوئی کنٹرول نہیں کر سکا :جسٹس سردار اعجاز

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان کی عدالت میں توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست پر دلائل جاری رہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گزشتہ روزبھی کیس کی کارروائی یوٹیوب پر براہ راست دکھائی گئی،عدالت نے استفسار کیاکہ آپ جے آئی ٹی کیوں چاہتے ہیں کمیشن کیوں نہیں؟، پانچ مقدمات کے مدعی حسن معاویہ نے بیان دیاکہ ہمیں حکومت اور اداروں پر اعتماد نہیں کمیشن نہ بنایا جائے ، جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہا آپکو کیوں خدشہ ہے کہ اگر کمیشن بنا تو وہ آپکے خلاف ہی کارروائی کریگا، ہائیکورٹ کی ڈائریکشن سے اگر کمیشن بنتا ہے تو رپورٹ پبلک ہو گی، حسن معاویہ نے کہا دوسرے فریق سوشل میڈیا کے ذریعے اس عدالت کے احکامات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا سوشل میڈیا کو دنیا میں کوئی کنٹرول نہیں کر سکا اور انہوں نے چھوڑ دیا،سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش بے سود ہے ، میرا کام سنسرشپ کرنا نہیں ہے ،کوئی میرے آرڈر کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے تو آپ ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر جا کر آرڈر دیکھ سکتے ہیں،جس شخص نے صرف یوٹیوب کو سُن کر ذہن بنانا ہے میں اُس کا کچھ نہیں کر سکتا، عدالت نے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں