دوہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے سپیشل آپریشنز سیل نے دوہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو پاک ایران سرحد سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم سفیان دوہرے قتل کیس میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ گوجرانوالہ پولیس کی ٹیم اشتہاری ملزم کو لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوگئی۔ ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 19 ہوگئی۔