بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے دوبارہ چیئرمین منتخب
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات12 اپریل 2025کو سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے ۔
پارٹی آئین کے مطابق مندرجہ ذیل عہدیداران کو 4 سال کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے ۔ نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دوبارہ چیئرمین،ہمایوں خان سیکرٹری جنرل،ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات اورآمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ۔نتائج پیپلز پارٹی کی سینٹرل الیکشن کی کنوینر فوزیہ حبیب نے جاری کر دئیے ۔