ہائیکورٹ :ایکس پر پابندی کیخلاف درخواستیں 17 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کیخلاف دائر درخواستیں 17 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر ،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواستوں پرسماعت کرے گا۔
دیگر ارکان میں جسٹس فاروق حیدراورجسٹس علی ضیاباجوہ شامل ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو طلب کررکھا ہے ،درخواست گزاروں نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا ایپ ایکس تک رسائی ناممکن بنادی ہے ، اطلاعات تک رسائی ہرشہری کا بنیادی حق ہے ، وزارت داخلہ کو کسی لیٹر کی بنیاد پر ایکس پرپابندی لگانے کا کوئی اختیار نہیں، استدعا ہے کہ ایکس پرپابندی کے فیصلے کوکالعدم قرار دیا جائے ۔