ق لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن، شجاعت بلامقابلہ صدرمنتخب

ق لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن، شجاعت بلامقابلہ صدرمنتخب

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ق لیگ )کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چودھری شجاعت حسین صدر، چودھری سالک حسین سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چودھری  شافع حسین جنرل سیکرٹری پنجاب، طارق حسن مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ،تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ایک قرارداد کے ذریعے ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر، غلام مصطفی ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا، انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہا ئوس اسلام آباد میں چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہوا، مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں، فیڈرل کیپٹل اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی، اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور اس کا مقابلہ کرنے پر افواج پاکستان، رینجرز، پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔چودھری شجاعت نے اپنے خطاب میں کہا قرآن ہمارا منشور ہے ، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں، مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پارٹی کا صدر منتخب کرنے پر جنرل کونسل کے اراکین کا شکریہ، تمام عہدیدارپارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔دریں اثنا وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔شہباز شریف نے کہا مسلم لیگ ق حکومت کی اہم اتحادی سیاسی جماعت ہے جس نے گزشتہ دور حکومت میں پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کیلئے اپنی سیاست کی قربانی میں سب اتحادیوں کا ساتھ دیا،پر امید ہیں کہ مسلم لیگ ق بطور ایک جماعت قانون ساز اسمبلیوں میں عوامی امنگوں کی یونہی نمائندگی اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں