عید قریب،ٹریفک چالان بڑھ گئے،شہریوں سے بدتمیزی

عید قریب،ٹریفک چالان بڑھ گئے،شہریوں سے بدتمیزی

فیصل آباد( عبدالباسط سے )عید قریب آتے ہی ٹریفک پولیس افسرا ور اہلکاروں کی جانب سے نظام ٹریفک کو بہتر بنانے اور شہریوں کو منظم اور محفوظ نظام ٹریفک فراہم کرنے کی بجائے ناکہ بندی کرتے ہوئے اپنا چالان ہدف مکمل کرنے اور جیب گرم کرنے پر مبینہ طور پر نظریں جمالی لی گئیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہر گزرتے دن کے ساتھ شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے ، ناروا روئیہ اختیار کرنے اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات بھی تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔ جبکہ شہریوں کے ساتھ مبینہ بد اخلاقی کا مظاہرہ کرنے اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افسروں ا ور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کار روائیاں عمل میں لانے کی بجائے اُلٹا شہریوں کے خلاف ہی مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائیاں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کی تذلیل کی جاتی ہے ۔ اور اگر کوئی شہری اس بات پر احتجاج کرتا ہے تو الٹا اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حوالات پہنچا دیا جاتا ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز تھانہ گلبرگ کے علاقے نڑ والا چوک میں پیش آیا جہاں پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس ٹریفک پولیس اہلکار عاقب کی جانب سے مقامی صحافی اعظم کو روک کر اس سے لائسنس طلب کیا گیا تو اعظم نے اپنے لائسنس کا آن لائن ریکارڈ چیک کرنے کا مطالبہ کیا تو ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکار کی جانب سے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ طور پر صحافی اعظم کو تھپڑ مار دیا گیا، جس سے جھگڑا شروع ہو گیا۔ افسروں کی جانب سے یکطرفہ قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے صحافی اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے اسے حوالات بند کروا دیا گیا۔شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں اور افسروں کی اخلاقی تربیت کروانے کے لئے بھی کوئی باقاعدہ ٹریننگ سیشنز کروائے جائیں سی ٹی او فیصل آباد فرحان اسلم کے مطابق صورتحال کو کنٹرول کرنے اور شہریوں کو محفوظ اور منظم نظام ٹریفک کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں