بھوآنہ:ترقیاتی کاموں میں مبینہ کرپشن پر اہلِ دیہہ کا احتجاج

بھوآنہ (نمائندہ دنیا )بھوآنہ میں جامعہ محمدی شریف کے رہائشی علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور ناقص مٹیریل کے استعمال پر سراپا احتجاج بن گئے ، حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ جامعہ محمدی شریف میں بنائی گئی سڑک میں غیر معیاری سامان کے استعمال پر اہلِ دیہہ نے شدید احتجاج کیا ہے ،مقامی افراد کے مطابق پرانی سڑک کو اکھاڑنے کے بعد لیول درست کیا گیا اور نہ ہی نیا پتھر ڈالا گیا، ٹھیکیدار صرف خاکہ ڈال کر کام مکمل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، سڑک کے کناروں پر اینٹیں بھی نہیں لگائی گئیں جبکہ گاؤں کے باہر لگائی گئی اینٹیں پرانی اور ناقص ہیں۔ اہلِ علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹھیکیدار مبینہ کرپشن میں ملوث ہے اور ملی بھگت سے ناقص کام کر کے پیسے بچا رہا ہے ۔ شہریوں نے ایم پی اے ذوالفقار علی شاہ اور ڈی سی صفی اللہ گوندل سے فوری نوٹس لینے اور تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔