انتظامیہ ہمیں دکانیں بند کرنے پر مجبور نہ کرے :تاجر

 انتظامیہ ہمیں دکانیں بند کرنے پر مجبور نہ کرے :تاجر

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمدامجد نے ضلع بھرکی 42 مارکیٹوں کے صدور اورجنرل سیکرٹریز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 تاجربرادری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاو ن کررہی ہے مگر ان کو اس قدر تنگ نہ کیا جائے کہ وہ اپنی دکانیں بند کرکے چابیاں ضلعی انتظامیہ کے سپر د کرنے پر مجبورہو جائیں ۔تمام دکانداروں نے اپنا سامان شٹرکے اندرکرلیا ۔بارش اور دھوپ سے بچاؤکیلئے لگائے گئے شٹر 8گھنٹے کے نوٹس پر اتارلئے اب کہا جارہاہے کہ 24گھنٹے کے اندراندر اپنی دکانیں نشان کے مطابق خود گرالیں ورنہ کرین کے ذریعہ گرادی جائیں گی جو تاجروں کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہے ۔ عرصہ 30/40سال سے بنی ہوئی دکانوں کو انکروچمنٹ کی آڑ میں گرانا ناجائز ہے کسی تاجرکو بے روزگار نہ کیا جائے ورنہ تاجر پرامن اورخاموش احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں