حکمرانوں کی گمراہ کن باتیں عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتیں:امیر جماعت اسلامی

گجرات (نامہ نگار )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بجلی اور ۔
پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جھوٹے وعدے کرکے ٹرک کی بتی پیچھے لگا رہے ہیں جبکہ حقیقت میں پٹرولیم منصوعات پر لیوی 60روپے سے بڑھا کر 70کر دی گئی ہے ، حکمرانوں کی گمراہ کن باتیں عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتیں ،جماعت اسلامی عید الفطر کے بعد بھر پور احتجاجی تحریک چلائے گی۔