راہوالی:پالتو کتا چوری 6ماہ بعد مقدمہ درج

راہوالی(نمائندہ دنیا ) اڑھائی لاکھ روپے کا پالتو کتا چوری، 6ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ گوجرانوالہ سرفراز مارکیٹ کے رہائشی احسن آدم نے۔
ایک پالتو کتا لیبرے نسل عمر آٹھ سال رکھا ہوا تھا کہ گزشتہ سال 26 ستمبر کی صبح ٓآٹھ بجے نامعلوم چور لے گیا کافی تلاش کی مگر نہ ملا، 6 ماہ گزرنے کے بعد تھانہ کینٹ میں نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔