کامونکے:معمولی تلخ کلامی پر فائر نگ سے نوجوان قتل

کامونکے (نامہ نگار )معمولی تلخ کلامی پر 4 افراد نے فائر نگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں جبوکی کے۔
26 سالہ نعمان اور سعید میں چند روز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی۔ہفتہ کی رات نعمان اپنے بھائیوں ارسلان اور سلیمان کے ہمراہ گاؤں میں ٹیلر کی دُکان پر کھڑا تھا کہ سعید نے تنویر عر ف ببلو،انتخاب عرف وکی اور ایک نامعلوم ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے نعمان کو شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا جہاں چند گھنٹے موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا۔واہنڈو پولیس نے مقتول کے بھائی ارسلان سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا۔