احترام رمضان آ ر ڈیننس کی خلاف ورزی ،4 ہوٹل مالک گرفتار

احترام رمضان آ ر ڈیننس کی خلاف ورزی ،4 ہوٹل مالک گرفتار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایوب بخاری کی احترام رمضان آرڈیننس کے تحت بڑی کارروائی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، خلاف ورزی پر 4 ہوٹل مالکان گرفتار ،3 ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایوب بخاری نے شہر میں مختلف ہوٹلز، بیکریوں اور ریسٹورنٹس کی اچانک چیکنگ کی اور من و سلوی ہوٹل، اکرم ہوٹل ، بسمہ اﷲ ہوٹل اور سیالکوٹ سویٹس اینڈ بیکرز میں احترام رمضان کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر 4 افراد کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا جبکہ 3 ہوٹلز کو سیل کردیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمیشن( جنرل) ایوب بخاری نے کہا کہ ہوٹل اور بیکریوں کے مالکان احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی سے باز رہیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرائس چیکنگ کے ساتھ ساتھ احترام رمضان آرڈیننس کے حوالے سے بھی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن سے کسی سے رعایت نہ برتی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں