تتلے عالی:وار داتوں میں مو ٹر سائیکلیں ، جہیز کا سامان چوری

تتلے عالی:وار داتوں میں مو ٹر سائیکلیں ، جہیز کا سامان چوری

تتلے عالی(نامہ نگار )چوری کے واقعات میں رقم ،موٹر سائیکلیں،جہیز کا سامان ویگر قیمتی سامان چوری ہوگیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 فیصل کالونی میں علی اکبر کی موٹر سائیکل نمبر ایل ایکس وائی9662، تتلے عالی میں صفدر کی موٹرسائیکل نمبر جی اے او5588،طور شریف میں آصف اعوان کی موٹر سائیکل نمبر اے آر وائی6751 گھر کے باہر ،مرالی والہ میں سلیم کی موٹر سائیکل جامع مسجد کے باہر سے چوری ہو گئی،بڈھا گورائیہ کے ارسلان کی فیملی کی غیر موجودگی میں گھر سے نامعلوم افراد نے 6لاکھ50ہزار روپے مالیتی جہیز کا سامان چوری کرلیا،جہاں شاہ کی عاصمہ شہزادی کے 50ہزار روپے کے 6 سوٹ ،20ہزار روپے اور موبائل فون رکشہ میں سے چوری ہوگیا،مرالی والہ میں زمیندارجمیل کے ڈیر ے سے پیٹر انجن کا ہیڈ،گراریاں،ٹاپہ چوری ہوگیا،تتلے عالی میں ارشد کی دکان سے موبائل فون چوری ہوگیا،گھمن والا میں اسمعیل کی دکان کے گیٹ کا تالا توڑ کر70ہزار روپے ،دو چھت والے پنکھے ،،ایک فرشی پنکھا،،ایل سی ڈی،پمپ،تین کیمرے چوری ہو گئے ،ہردواودھے میں لیاقت کی حویلی سے 65ہزار روپے کا چھترا چوری ہوگیا،باٹھ میں حنیف کے ڈیرہ سے پانچ ہارس پاور کی موٹر چوری ہو گئی،تتلے علی میں زاہد کا کمرشل میٹر چوری ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں