پر نسپل پنجاب کالج وزیر آ باد کیلئے وزیراعلیٰ کا تعریفی سرٹیفکیٹ

پر نسپل پنجاب کالج وزیر آ باد کیلئے وزیراعلیٰ کا تعریفی سرٹیفکیٹ

وزیرآباد(نامہ نگار)تعلیمی میدان میں بہترین خدمات پر پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر حافظ محمد آصف عثمانی کو چیف منسٹر پنجاب مریم نواز کی طرف سے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اپریسیشن لیٹر اور نقد انعام دیا گیا ادارہ کے پروفیسرز اور شہر کے سیاسی سماجی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے شاندار کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سال 2024 میں پنجاب کالج وزیرآباد نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں سمیٹیں اور کالج کی ہونہار طالبہ نے گوجرانوالہ بورڈ میں پوزیشن حاصل کی، کالج کی تعلیمی میدان میں اچیومنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے ادارہ کے پرنسپل پروفیسر حافظ محمد آصف عثمانی کی قائدانہ صلاحیتوں اور تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا جس پر نہ صرف کالج سٹاف بلکہ علاقہ کی سیاسی سماجی اور تعلیمی شخصیات نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔اس موقع پر حافظ آصف عثمانی نے اس کامیابی کو پنجاب کالج کے بہترین تعلیمی نظام ساتھی اساتذہ اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی قوم کے معماروں کی نہ صرف تعلیمی بلکہ اخلاقی قدروں پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہوئے مزید کامیابیوں کو سمیٹیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں