حافظ آباد:صدر پولیس نے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

حافظ آباد:صدر پولیس نے  اندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )تھانہ صدر حافظ آباد پولیس نے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تھانہ صدر حافظ آباد پولیس کو علی الصبح 15پر کال موصول ہوئی کہ ایک نوجوان کی لاش مدہریانوالہ روڈ نزدظہور آرچرڈ پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد عاطف نذیر نے ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزموں کو فوری ٹریس کیا جائے ۔ڈی ایس پی صدر سرکل نے اپنی سربراہی میں ایس ایچ او صدر حفیظ انجم اور ٹیم کے ہمراہ ملزم ثمر عباس کو ٹیکنیکل طریقہ سے 8گھنٹے کے اندرنہ صرف ٹریس کیا بلکہ ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں