ڈپٹی کمشنر کا دورہ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال دورہ

 ڈپٹی کمشنر کا دورہ گورنمنٹ علامہ  اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال دورہ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ،۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے ہسپتال میں سٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں معیار طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ او پی ڈی میں مریضوں کو کیو مینجمنٹ سسٹم کے تحت طبی معائنہ کی سہولت میسر ہے جبکہ بلا وجہ مریضوں کی لاہور سمیت دیگر اضلاع میں منتقلی کی تجویز کرنے کے بجائے زیادہ تر مریضوں کا علاج ہیڈ کوارٹر زہسپتال میں ہی کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی دستیابی اور آپریشن سمیت مختلف لیبارٹری ٹیسٹ بھی ہسپتال لیب سے کرائے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں