کامونکے :پولیس پر حملہ ‘ اشتہاری کو فرار کرانے پر باپ بیٹوں کیخلاف مقدمہ

کامونکے (نامہ نگار ) پولیس پارٹی پر حملہ کرکے اشتہاری مجرم کو فرار کرانے پر باپ بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج۔
لاہورسلام پورہ کے سب انسپکٹر حافظ عتیق الرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر محلہ اولکھ آباد میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر اشتہاری مجرم جہانزیب کو گرفتار کرکے لیجانا چاہا تو اس دوران عمران،کامران اور ریاض نے مزاحمت کرکے جہانزیب کو فرارکروادیا۔گذشتہ روز صدر پولیس نے لاہور پولیس کے ایس آئی عتیق الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔