راولپنڈی : گوشت مہنگا بیچنے پر 20 دکانیں سیل، 35 افراد گرفتار

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی خصوصی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 458 گوشت کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور گوشت کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کو584,500 روپے جر مانہ کیا گیا،ا س دوران 20 دکانوں کو سر بمہر جبکہ 35 افراد کو گرفتار کیا گیا۔