صدر الخدمت فاؤنڈیشن عید الفطر فلسطینی طلبا و طالبات کیسا تھ منائیں گے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ کے فلسطینی طلبا طالبات کے ساتھ عید الفطرمنائیں گے۔
تعلیمی ادارے تباہ ہونے کے بعد غزہ کے طلبا کا تعلیمی سلسلہ ختم ہوا توالخدمت نے انھیں پاکستان سمیت دیگرممالک میں سکالرشپ فراہم کی۔ الخدمت کے تحت زیرتعلیم طلبا وطالبات کیلئے عیدالفطرپرخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ، نماز کی ادائیگی کے بعد عیدملن برنچ کا میگا ایونٹ منعقد ہوگا۔