نوشہرہ:مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2خواتین زخمی

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ ڈاگ بے سود پبی میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے افغان ماں بیٹی زخمی ہو گئیں ۔
مسلح ملزموں نے زخمی افغان لڑکی کو اغوا کر لیا ۔ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔