گورنر صاحب کا حال امید کی گھنٹی جیسا ہے ،میئرکراچی

گورنر صاحب کا حال امید کی گھنٹی جیسا ہے ،میئرکراچی

کراچی (این این آئی) میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مثبت سوچ لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ماضی میں ہر چیز پر چائنا کٹنگ ہوئی جس سے شہر کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی میں چودہ ہزار ٹن کچرا یومیہ اٹھایا جاتا ہے ، ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے لیے نئی مشینری اور سامان فراہم کر رہے ہیں جس سے عملے کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مئیر کراچی نے کہا کہ جو شخص اختیارات ہمیں دے رہا تھا وہ خود اختیار مانگ رہا ہے ، جو گورنر صاحب کا حال ہے وہی گورنر ہاؤس کے باہر لگی ہوئی امید کی گھنٹی کا حال ہے ، ہم کچرے سے پچاس میگا واٹ بجلی،گیس اور آر ڈی ایف کے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، کراچی میں روزانہ چودہ ہزار کچرا پیدا ہو رہا ہے ،مختلف علاقوں سے دس ہزار کچرا اٹھانے کی زمہ داری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہے ، چار ہزار کچرا دیگر مختلف ادارے اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1988 سے لیکر 2024 تک اس ضلع میں ایک سیاسی جماعت کا کنٹرول رہا ہے ، لوگ اس ضلع سے اٹھ کر کہاں کہاں چلے گئے مگر یہ ضلع پیچھے رہ گیا۔میئر کراچی نے کہا کہ مثبت سوچ کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، کچرا اٹھتا ہوااب نظرآرہاہے ،اختیارات اور وسائل کا رونا نہیں روئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں