یوٹیلیٹی سٹورز کو 65 ارب کی سبسڈی نہ ملنے پر درخواست دائر
لاہور(کورٹ رپورٹر)یوٹیلیٹی سٹورز کی منظور شدہ 65 ارب روپے کی سبسڈی کی رقم نہ ملنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازم مزمل رفیق کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو 65 ارب روپے کی سبسڈی کو نہیں دے رہی۔ حکومت کا یہ اقدام یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ یوٹیلیٹی سٹورز ایک منافعہ بخش ادارہ ہے جو ہر سال اربوں روپے قومی خزانے کو ٹیکس دیتا ہے۔