کراچی: نامعلوم افراد نے خاتون کا گلا کاٹ کر لاش جناح ہسپتال میں پھینک دی
کراچی: (ویب ڈیسک) نامعلوم افراد نے خاتون کا گلا کاٹ کر لاش جناح ہسپتال میں پھینک دی۔
ہسپتال میں او پی ڈی کمپلیکس کے قریب پارک سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 45 سالہ صابرہ کے نام سے کی گئی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ گھریلو ملازمہ تھی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے جبکہ مقتولہ کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔