سرکاری گندم کی فروخت نرخ فی من 2900روپے مقرر

سرکاری گندم کی فروخت  نرخ فی من 2900روپے مقرر

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )پنجاب حکومت نے سرکاری گندم ریلیز پالیسی جاری رکھنے کااعلان کرتے ہوئے نرخ فی من 2900روپے مقررکردیا،یہ اقدام وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرکیاگیاہے ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈی جی فوڈ پنجاب شعیب جدون کے مطابق پنجاب کابینہ نے ابتدائی طور پردسمبر 2024میں 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی جوفروخت کی جاچکی ہے ،اس وقت سرکاری گندم کی دو قیمتیں مقرر کی گئیں تھیں۔ ملتان ، بہاولپور اورڈی جی خان ڈویژن میں سرکاری قیمت 2800 روپے فی من جبکہ لاہور، ساہیوال، سرگودھا ، گوجرانوالہ، راولپنڈی اورفیصل آباد ڈویژن میں گندم کی قیمت 2900 روپے فی من مقرر کی گئی تھی اور اُس وقت محکمہ خوراک کے پاس 22 لاکھ 68 ہزار ٹن سرکاری گندم ذخائر موجود تھے جبکہ محکمہ خوراک نے کھلے مقامات پر موجود6 لاکھ ٹن سرکاری گندم کی نکاسی کو ترجیح دینے کا اعلان کیا تھا۔اب گندم ریلیز پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے یکساں نرخ 2900روپے فی من مقررکئے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں