کاہنہ کے طور گاؤں میں گھریلو تنازع پر بہن قتل کردی

لاہور،کاہنہ (کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا)کاہنہ کے طور گاؤں میں گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عاصم خورشید نے تلخ کلامی کے بعد اپنی 23 سالہ بہن مقدس خورشید جو یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھی پر گھرمیں فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ملزم فرارہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔