کاٹلنگ کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد تھے : رانا ثنااللہ

کاٹلنگ کے آپریشن میں ہلاک ہونے  والے دہشت گرد تھے : رانا ثنااللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا اور جن کی ہلاکتیں ہوئیں وہ دہشتگرد تھے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اگر دہشتگرد اپنے بیوی بچوں کو ساتھ رکھیں اور دہشتگردی کی تیاری کریں تو حملہ تو کیا جائے گا،ہمیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جو دہشتگردوں کی بالواسطہ حمایت ہو، کسی بھی دہشتگرد تک پہنچنے کیلئے کسی نقطہ نظرکی کوئی اہمیت نہیں، نہ اس کی پروا کرنی چاہئے ۔ رانا ثنا کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں کارروائی سے متعلق زیادہ تفصیلات میرے علم میں نہیں،قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کی بریفنگ ہوئی تھی جس میں آرمی چیف نے بات کی تھی اور وضاحت سے اس عزم کا اظہار کیا تھاکہ دہشتگردوں کی کمین گاہوں کوختم کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں