اپوزیشن اتحاد کا20اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن الائنس نے حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں تیز کردیں اورعوامی رابطہ مہم کے تحت رواں ماہ کی 20تاریخ کو جلسہ عام کا اعلان کردیا۔
ایم ڈبلیو ایم جلسے کی میزبان ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جی نائن کے مقام پر جلسہ ہوگا جس میں محمود خان اچکزئی،شاہد خاقان عباسی،علامہ راجہ ناصر عباس،صاحبزادہ حامد رضاسمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔ اپوزیشن الائنس نے ضلعی انتظامیہ کواجازت نامہ کے لیے تاحال باقاعدہ طور کوئی درخواست نہیں دی تاہم علامہ راجہ ناصر عباس نے اپوزیشن رہنماؤں کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ وہ اجازت لے لیں گے جس کے بعد باقاعدہ طور پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔