پٹرول اور ڈیزل 10روپے سستا ہونے کا امکان
اسلام آباد (آئی این پی )عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کی وجہ سے ملک میں 30 اپریل کو ختم ہونے والے اگلے 15 روز کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے ۔
میڈیارپورٹ کے مطابق ریلیف ٹیکس کی شرحوں میں تبدیلی سے مشروط ہے ، حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ دینے پر بھی غور کیا گیا، جس سے طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔