پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر دو نمبری کررہی، عمر ایوب
اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نہروں کے معاملے پر دو نمبری کررہی ہے۔
یہ سب صدر آصف زرداری کی منظوری سے ہورہا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں غلط بیانی کی، ہم نے نہروں کے معاملے پر قرارداد پیپلزپارٹی کے بعد نہیں بلکہ 12 مارچ کو ہی جمع کروادی تھی۔گزشتہ روز دوبارہ قرارداد جمع کروائی مگر بات نہیں کرنے دی گئی۔