سکیورٹی کمپنیوں کے اسلحہ لا ئسنس جعلی، منسوخ کر دیئے گئے

 سکیورٹی کمپنیوں کے اسلحہ لا ئسنس جعلی،  منسوخ کر دیئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت اکثر اضلاع میں نجی اداروں اور سکیورٹی کمپنیوں کوایک بڑی تعداد میں بوگس اور جعلی اسلحہ لائسنس جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس پر تمام ابتدائی طور پر تمام سکیورٹی کمپنیوں کو جاری تمام پرانے لائسنس منسوخ کر کے ان کی دوبارہ تصدیق اور اجراء کیلئے وزارت داخلہ حکومت پنجاب کی جانب سے احکامات اور گائیڈ لائن جاری کر دی گئی،اس ضمن میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جاری ہدایت نامہ میں آگاہ کیا گیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دسمبر2024میں دستی ہتھیاروں کے لائسنس کی تصدیق/کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا گیا تھا اس عمل کے دوران متعلقہ اتھارٹی کے نوٹس میں آیا کہ بہت سے جعلی/بوگس ادارہ جاتی/سیکیورٹی کمپنیوں کے ہتھیاروں کے لائسنس نادرا میں جمع کیے جا رہے ہیں جس پر حکام نے نادر ا افسران کو اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے گزشتہ ماہ عارضی طور پر لائسنس جمع کرنے کے مذکورہ عمل کو معطل کر کے مزید چھان بین کی تو ہوشر با انکشافات سامنے آئے ، بعض جگہوں پر اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر لوگوں کو نوازا گیا اور میرٹ پالیسی کی دھجیاں بکھیری گئیں،جس پر تمام نجی ادارہ جاتی/سیکیورٹی کمپنیوں کے ہتھیاروں کے لائسنس کی دوبارہ تصدیق اور کمپیوٹرائزیشن کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں، اہل ادارہ جاتی/سیکیورٹی کمپنیاں، جو مستند دستی ہتھیاروں کے لائسنس رکھتی ہیں، اپنے متعلقہ ڈویژن کے کمشنر کے دفاتر اور ایڈیشنل سیکرٹری (عدالتی)، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ دوبار تصدیق کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ دوبارہ تصدیق کا اختیار صرف کمشنر ، اضافی سیکرٹری (عدالتی) کے پاس رہے گا، اور کسی بھی ماتحت افسر کو منتقل نہیں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں