انعامی کوپن کی آڑ میں جوا کروانے والا ملز م پکڑاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)انعامی کوپن کی آڑ میں جوا کروانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے غازی آباد میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انعامی کوپن کی آڑ میں جواء کروانے والے ارشد نامی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ جس کے قبضے سے ٹوکن، نقدی، موبائل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔